حاصل پور میں برساتی نالہ کرپشن کی نذر،عوامی نمائندے، ٹھیکیدار مالا مال
حاصل پور( نمائندہ پاکستان ) تحصیل حاصل پور میں برساتی نالہ کرپشن کی نذر ہو گیا ۔عوامی نمائندوں، چیئرمین بلدیہ، سب انجینئر، ٹھیکیدار ، TMO نے حاصل پور میں ات مچا رکھی ہے تحصیل حاصل پور کے لیئے جاری ہونے والے فنڈز کو کرپشن کی نذر کر کے اپنی جیبوں میں ڈال کر اپنی کروڑوں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کی کوٹھیوں میں آرام کرنے پر مصروف ہیں ۔سابقہ دور حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے فنڈز کو ہڑپ کر گئے۔تحصیل حاصل پو رمیں بننے والا برساتی نالہ بھی اسی کرپشن کی نذر ہو چکا ہے جس میں ٹھیکیدار اور عملہ بلدیہ و عوامی نمائندوں کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے ناقص میٹریل سے تعمیر ہونیوالا نالہ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں عاشق حسین، مظہر حسین، شبیراحمد ، محمداسلم، محمدآصف ، محمدبشیر، محمدمقبول، زمیر احمد، محمدعرفان، محمدعثمان، محمدامتیاز ، محمدراشد ودیگر کا چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور نیب کے اعلیٰ حکام سے ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی اور ان کے اثاثے چیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔