کوٹلہ عیسن ‘ تیل ایجنسی میں خوفناک آگ ‘ موٹر سائیکل ‘ رکشہ ‘ دکانیں جل کر خاکستر

کوٹلہ عیسن ‘ تیل ایجنسی میں خوفناک آگ ‘ موٹر سائیکل ‘ رکشہ ‘ دکانیں جل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انڈس ہائی وے پر کوٹلہ عیسن کے قریب سڑک پر قائم عارضی پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ،ایک شخص زخمی، موٹرسائیکل رکشہ اور دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ،آگ فیول موٹرکے شارٹ ہونے سے لگی ،کراچی سے پشاور جانے والی مرکزی شاہراہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کو بھی بند کردیا گیا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں راجن پور بھر میں انڈس ہائی وے پر ایسی درجنوں عارضی پٹرول ایجنسیاں شہریوں کے لئے موت کا پیغام بن گئیں ،محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن گئی ، ڈپٹی کمشنر راجن پور مرکزی شاہراہ سے ایسی تمام پٹرول ایجنسیاں ختم کرائیں شہریوں محمدعلی، محمدحسن ،عبدالغفور ،نعیم اکبر ودیگر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دفتر سے ان تمام عارضی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے زرعی مقاصد کیلئے پٹرول وڈیزل اسٹور کر نے کااجازت نامہ حاصل کرکے اپنے کاروبار شروع کررکھے ہیں ان عارضی پٹرول ایجنسیوں پر کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقددمات نہیں کئے جاتے جس کی تازہ ترین مثال اب کوٹلہ عیسن پر روڈ پر قائم اس عارضی ایجنسی کی ہے جس نے آناً فاناً ہر شئے کو لپیٹ میں لے لیا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے اور ان تمام عارضی ایجنسیوں کو ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔