مقدمہ قتل کا فیصلہ ،عدالت کا تمام ملزم بری کرنیکا حکم

مقدمہ قتل کا فیصلہ ،عدالت کا تمام ملزم بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ نے تھانہ یزمان کے مشہور مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کوبری کرنے کاحکم دیدیا تھانہ یزمان میں ماسٹرعمرحیات اور امتیاز عمرایڈووکیٹ ساکنان چک143 ڈی بی کے قتل کامقدمہ نمبر884/2008 بجرم 148/149,302/324,109/337 ت پ درج ہو ا اس وقوعہ میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جس میں20 افراد(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کونامزد کیاگیا۔ ماتحت عدالت نے ان میں سے9 افراد کوبری کردیا جبکہ ایک شخص کوسزائے موت اور8 کو مختلف المیعاد سزائیں سنائیں دوملزمان مفرورہیں ملزمان کی طرف سے لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ میں اپیل دائرکی گئی جس کی سماعت کے بعدفاضل عدالت عالیہ نے 9 ملزمان کوبری کردیا۔جبکہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔