شجاع آباد ‘ ہلاکت کیس پر آئی جی کانوٹس ‘ مدعی محمد شریف آج طلب
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)فرزانہ کے ہاتھوں زچگی آپریشن نجمہ ہلاکت کیس پرآئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے ایس پی صدر نے نجمہ کے والد مدعی محمد شریف کو آج کیلئے طلب کر لیا ہے شجاع آباد پولیس سے تنگ آ کر نجمہ کے والد محمد شریف نے آئی جی پنجاب کو تحریری درخواست دی کہ تاج(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کالونی شجاع آباد کی رہائشی خاتون اتائی دائی فرزانہ نے اپنے آپ کو جعلی ڈاکٹر ظاہر کر کے پیسوں کے لالچ میں آ کر اپنے جعلی ڈسپنروں کی معاونت سے میری بیٹی نجمہ بی بی کا زچگی بڑا اپریشن کر کے بیٹا اٹھا لیا اور میری بیٹی 22سالہ نجمہ موقع پر دم توڑ گئی اس بابت ایس ایچ او تھانہ سٹی میں درخواست جمع کرائی جس پر سرو ر سب انسپکٹر نے اتائی دائی سے ساز باز کر کے ہمیں سماعت کئے بغیر درخواست کو دفتر داخل کر دیا بعد ازاں میں نے شجاع آباد میں ہونے والی آر پی او ملتان کی کھلی کچہری میں مورخہ 27-11-18کو تحریری درخواست دی جنہوں نے اے ایس پی کو وقوعہ تصدیق کر نے بعد اتائی دائی کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا کہا جس پر اے ایس پی نے فریقین کو سنا اور بعد ازاں اے ایس پی کا شجاع آباد سے تبادلہ کر دیا گیا جس سے معاملہ مزید کھٹائی میں پڑ گیا جس پر محمد شریف نے آئی جی پنجاب کو تحریری درخواست دی کہ شجاع آباد پولیس اتائی دائی سے ساز باز ہو کر سیاسی دباؤ میں آکر کوئی کاروائی نہ کر رہی ہے متعدد بار اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں جس پر اتائی دائی کے خلاف نہ تو محکمہ صحت کے افسران کاروائی کر رہے ہیں اور نہ ہی پولیس شجاع آباد مقدمہ درج کر رہی ہے جس پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے اور اس بابت ایس پی صدر ملتان نے آج مورخہ مورخہ 13-12-18کو مدعی کو طلب کر لیا ہے ۔
طلب