وہوا حادثہ: بس ڈرائیور دوبارہ گرفتار اوور سپیڈ پر گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

وہوا حادثہ: بس ڈرائیور دوبارہ گرفتار اوور سپیڈ پر گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان)سابق ناظم یونین کونسل وہوا سردار الطاف اقبال خان کھتران کے صاحبزادے سردار ذوالقرنین خان کھتران جو کہ بس حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے کی قل خوانی ان کے ڈیرہ پر ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے بھائی سردار محمد عمر خان بزدار، (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سابق ایم پی اے سردار افتخار علی بابر کھتران، چیئرمین یوسی جلووالی سردار اعجاز الرحمٰن خان کھتران،چیئرمین یوسی وہوا شمالی سردار مظہر اقبال خان کھتران، چیئرمین یوسی وہوا جنوبی سردار محبوب عالم خان کھتران، چیئرمین یوسی کوتانی سردار ضیاء الرحمٰن خان کھتران، سردار محمد اقبال خان قیصرانی، عبدالرحمٰن سیال، سردار اورنگزیب قیصرانی ایڈووکیٹ، سید محمد نواز شاہ، ایس ایچ او غلام مجتبیٰ خان ، محمد اصغر لنگراہ ایڈووکیٹ، معین خان، خواجہ محبوب سلیمانی، خواجہ غلام قاسم، سردار عظمت شیر خان قیصرانی، سردار ٹیپو خان قیصرانی، سید رضاالحسنین ایڈووکیٹ، سید جواد حسین شاہ، سید شمس الحسنین شاہ، ملک رحمت اللہ ڈونہ ایڈووکیٹ، سردار ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، سردار اورنگزیب خان کھتران، سردار محمد یونس خان کھتران، سردار محمد طیب خان کھتران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔دریں اثناء دو روز قبل وہوا کے قریب چشمہ رائیٹ بنک کینال میں ہیڈ صوبہ کے مقام پر وہوا سے ملتان جانے والے مسافر بس نہر میں گرگئی تھی اس حادثہ میں سات مسافر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے جبکہ بس کا ڈرائیور وسیم عباس بھی زخمی ہوگیا تھا جسے رورل ہیلتھ سنٹر ٹبی قیصرانی داخل کرایا گیا تھا مگر موقع ملتے ہی ڈرائیور وسیم عباس زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا حادثہ کا مقدمہ گذشتہ روز ڈرائیور وسیم عباس اور بس مالک رانا جہانزیب کے خلاف درج کیا گیا تھا پولیس تھانہ ریتڑا نے حادثہ کے دو روز بعد ڈرائیور وسیم عباس کو گرفتا کرلیا ہے اور حوالات میں بند کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔علاوہ ازیں تحصیل تونسہ کی حدود میں گاڑیوں کی تیز رفتاری کی روک تھام کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں خلاف ورزی کے مرتکب گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات ڈی ایس پی تونسہ سعادت اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چشمہ رائیٹ بنک کینال کے ہیڈ صوبہ کے مقام پر حادثات کی روک تھام کے لیے فوری طور پر سڑک کے دونوں اطراف سپیڈ بریکر بنائے جارہے ہیں جبکہ پل کے اطراف دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ روڈ پر چلنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور گاڑی کی مینٹیننس اور اوور سپیڈ کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہوا تونسہ شریف روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی ٹائمنگ مقرر کردی گئی ہے خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی ۔
بس حادثہ