خواجہ غلام فرید ؒ کا عرس،سکیورٹی انتظامات فائنل
مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی)خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں دس سال سے عرس پر تفریحی اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
عائد تھی مگر اس بار یہ عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کے باعث حفاظتی انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے عرس کے پروگراموں اور تقریبات کی حفاظت کیلئے 15سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں 43کیمروں کے ذریعے ان تقریبات کو مانیٹر کیا جائے گا دربار میں جانے کیلئے 7واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں دربار پر جانے کیلئے ہر شخص کو چار مختلف جگہوں پر چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت ہو گی سیکورٹی کی نگرانی کیلئے 6ڈی ایس پیز،14انسپکٹر،56سب انسپکٹر،82اسسٹنٹ سب انسپکٹر،68ہیڈ کانسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں 46لیڈی پولیس کانسٹیبل بھی موجود ہونگی۔
Back