فیس بک ہیڈکوارٹر میں بم کی اطلاع ، عمارت خالی کرالی گئی

فیس بک ہیڈکوارٹر میں بم کی اطلاع ، عمارت خالی کرالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( آن لائن ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کو بم کی اطلاع کے بعد عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا۔ مینلو پارک(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سین ماٹیو بم یونٹ نے مینلو پارک میں فیس بک کے کیمپس میں بم کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا، تاہم کوئی مشتبہ پیکٹ یا ڈیوائس نہیں ملی اس حوالے سے فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیمپس کی کچھ عمارتوں کو خالی کرایا جبکہ اس دوران تمام سٹاف محفوظ رہا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ عمارت میں جانے کی اجازت دے دی گئی، ہم فیس بک میں تمام افراد کی حفاظت اور سیکیورٹی کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہیں اور ہم خوش ہیں کہ سب محفوظ ہیں، ہم مقامی انتظامی کے ساتھ اس دھمکی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔مینلو پارک پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ابتدائی معلومات کے ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ادھر برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اصل میں بم کی اطلاع نیو یارک شہر میں پولیس کو کی گئی اور فون لائن کے ذریعے نقد انعام کے بدلے خفیہ معلومات کی پیش کش کی گئی، جس کے بعد اس معاملے کو مینلو پارک پولیس کو بھیج دیا گیا۔جس عمارت سے لوگوں کو باہر نکالا گیا اس میں فیس بک کی کمپنی انسٹاگرام کے ملازمین بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ سین ماٹیو کانٹی بم یونٹ نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کی اور اس دوران کوئی مشتبہ پیکٹ یا ڈیوائسز نہیں ملیں۔تاہم بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ عمارت اور تمام عملہ محفوظ ہے۔
بم اطلاع