نیشنل ٹی 20میلا ،لاہور بلیو وائٹس ونر کھلاڑیوں کا جشن ، آج دو میچز

نیشنل ٹی 20میلا ،لاہور بلیو وائٹس ونر کھلاڑیوں کا جشن ، آج دو میچز

ملتان ( سپیشل رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں لاہور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے گزشتہ روز پہلے میچ میں لاہور بلیو نے راولپنڈی کو 5وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ لاہور وائٹس نے اسلام آبا د کو 23رنز سے ہرا دیا،ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے حیدرعلی 26رنز بنا کر نمایاں رہے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

لاہور بلیو کی جانب سے سعد نسیم اور اعزاز چیمہ نے 3،3جبکہ قیصر اشر ف نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں لاہور بلیو کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 19.1اوور میں حاصل کر لیا،سلمان علی آغا38رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے نعمان انور 29اور رضا علی ڈار 26 رنز بنا کر نمایاں رہے،راولپنڈی ریجن کی جانب سے زاہد منصور نے 2جبکہ آصف علی،سہیل تنویر اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،سلمان آغا کو ناقابل شکست 38رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 4وکٹوں پر 167رنز کا مجموعہ تشکیل دیا ایک بار پھر سلمان بٹ نے شاندار بیٹنگ کر تے ہوئے 63رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان کامران اکمل نے بھی 54رنز کی عمدہ اننگز اپنے کھاتے میں درج کرائی سیف بدرنے 28رنز بنائے اسلام آباد کی جانب سے عدیل ملک اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوور میں 8وکٹوں پر 145رنز بنا سکی،عابد علی 30فیضان ریاض 29(ناٹ آؤٹ) اور روہیل نذیر 23رنز بنا کر نمایاں رہے لاہور وائٹس کی جانب سے بلال آصف نے 3جبکہ عمید آصف اور حماد بٹ نے 2،2اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بیٹنگ پر سلمان بٹ ایک بار مین آف دی میچ قرار پائے۔تیسرے روز پہلے میچ میں راولپنڈی ریجن نے 8وکٹوں پر 117رنزبنائے۔ناصر نواز 32،حیدر علی 26 اور خالد عثمان 17 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔سعد نسیم،اعزاز چیمپہ 3,3 قیصر اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور بلیوز نے ہدف 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔سلمان علی آغا 38 رنز بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انور 29 اور رضا علی ڈار 26 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔زاہد منصور 2 جبکہ سہیل انور اور خالد عثمان نے ایک ایک شکار کیا۔سلمان آغا مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں لاہور ریجن وائٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز کا مجموعہ اکھٹا کیا۔سلمان بٹ 63 رنز کے ساتھ ٹا سکورر رہے۔کامران اکمل 54سیف بدر 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے عمر اکمل 14 رنز پر پویلین لوٹے۔اسلام آباد ریجن کی جانب جنید خان اور عدیل ملک نے ایک ایک شکار کئے۔دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد ریجن کی ٹیم کی ٹیم 8 وکٹوں پر 145 رنز بناسکی۔عابد علی 30، فیضان ریاض 29 ناٹ آؤٹ،روہیل 23 رنزبناسکے۔بلال آصف 3 عماد بٹ اور عمید آصف نے 2,2 وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی.مین آف دی میچ کامران اکمل قرار پائے۔جبکہ لاہور وائٹس کے آف بریک باولر بلال آصف نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سئیریز سے حاصل ہونیوالے تجربے کافائدہ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز میں ہورہا ہے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باولر کے پاس زیادہ تجربات کے مواقع نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے حالات کے مطابق باولنگ کرواناپڑتی ہے میری کوشش ہوگی کے باولنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردارادا کرسکوں ۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایمپائر ریاض الدین اور میچ ریفری شاہدبٹ کیرئیرکے آخری ایونٹ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ایمپائر ریاض الدین نے بین الاقوامی سطح پر ٹیسٹ اورا یک روزہ میچز میں بھی فیلڈ ایمپائر کے فرائض سرانجام دئیے ہیں شاہدبٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں دونوں آفیشل 60سال کے ہونے کی وجہ سے دسمبر کو ریٹائرہوجاہیں گے۔ریاض الدین کل 14 دسمبر کو ریٹا ئیرڈ ہونگے جبکہ شاہد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آخری میچ کرایا۔ پنجاب سپورٹس کیلنڈر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام انٹرتحصیل کبڈی انڈر16 کے فائنل میں تحصیل صدر ملتان نے تحصیل سٹی ملتان کو 35۔17 سے شکست دیدی۔دورہ ساوتھ افریقہ کی وجہ سے قومی سکواڈ میں شامل سٹارز کرکٹرز کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت سے روک دیاگیا ہے قومی ٹیم کا ساوتھ افریقہ دورے کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز لاہور میں ہوگاقومی ٹی ٹوئنٹی میں اسلام آباد کے خلاف کامیابی کے بعد لاہور وائٹس کے تین کرکٹرز کے درمیان میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈکے لیے ٹائی پڑگئی انتظامیہ کو اعلان کے بعد نام تبدیل کرناپڑگیامیچ کے اختتام پر ہونیوالی تقریب میں سلمان بٹ اور بلال آصف کو مشترکہ طورپر میچ کا بہترین کرکٹرقرار دیاگیا۔چھٹی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ میں مسلسل تیسری مرتبہ فتح کی ہیٹرک مکمل کرنے پر ملتان ڈس ایبلڈ ٹیم کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب تقریب کا انعقاد14 دسمبر جمعہ کو کیاجائیگا جبکہ دوسری تقریب کا انعقاد شمع گھی ملز میں کیاجائیگا۔جبکہ قومی ٹی ٹو ٹی کپ میں آج مذید دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں کراچی ریجن وائٹ اور فاٹا ریجن جبکہ دوسرے میچ میں ملتا ریجن اور پشاور ریجن کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی۔ دریں اثناء راولپنڈی ریجن کے کھلاڑی خالد عثمان انجری کا شکار ہوگئے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری تیسرے روز کے پہلے میچ میں راولپنڈی ریجن کے کھلاڑی خالد عثمان دوران فیلڈنگ انجری کاشکار ہوگئے۔راہور بلیوز کے خلاف گیند کوروکتے ہوئے انجری کاشکار ہوئے۔ففف

مزید : ملتان صفحہ آخر