ایم ڈی اے چوکیدار قتل ،آئی جی پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار کرنیکا حکم

ایم ڈی اے چوکیدار قتل ،آئی جی پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار ) آئی جی پنجاب نے ایم ڈی اے کے ملازم کے قتل کے معاملہ پر نوٹس لے لیا۔تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے ملنے والے فنگرز پرنٹ ودیگر شواہد لیکر لاہور روانہ جبکہ مقامی پولیس کی روایتی بے حسی کے سبب قتل کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے ہیں۔واضح رہے تین روز قبل(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

نامعلوم افراد نے ایم ڈی اے دفتر میں نصب اے ٹی ایم مشین پر واردات کی نیت سے داخل ہوئے۔جنہوں نے مزاحمت پر ایم ڈی اے کے سیکیورٹی گارڈ خلیل کو ڈنڈوں و سوٹوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔اور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع پاکر مقامی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کئے۔اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو کر دی ہے۔جبکہ دوسری جانب مذکورہ واقعہ پر آئی پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا۔اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم بھی دیا ہے۔مگر مقامی پولیس اپنی روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے۔تین روز گزرنے کے باوجود قتل کرنے والے اصل ملزمان کو منظر عام پر نہیں لا سکے ہیں۔
چوکیدار