چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کی پی ٹی آئی رہنما نگہت محمود گجر سے ملاقات

چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کی پی ٹی آئی رہنما نگہت محمود گجر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کی تعمیروترقی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات مثالی ہے‘ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کے خلاف آوازاٹھانے والی حکومت پی ٹی آئی نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق جوائنٹ سیکرٹری نگہت محمودگجرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی حکومت حقیقی معنوں میں عوام دوست حکومت ثابت ہوگی‘ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کوحل کرنے میں ممبران اسمبلی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اس موقع پرنگہت محمودگجرنے چوہدری ظفراقبال وڑائچ سے تفصیلی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔
ملاقاتَ