ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ،ملتان ریجن امجد شعیب ترین کا تبادلہ منسوخ
ملتان (وقائع نگار ) چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان ریجن امجد شعیب ترین کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں۔اس قبل انکو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔واضح رہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے نشتر ہسپتال، واسا، ڈپٹی کمشنر دفتر سمیت بڑے سکینڈلز پر کاروائیاں شروع کیں ہوئیں تھیں۔اسی رنج پر بااثر افراد نے اتوار کے روز ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین کا ملتان سے لاہور تبادلہ کروا دیا تھا۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور محمد افضل ناصر خان کو اپنی سابقہ جائے تعیناتی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جسکا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تبادلہ