برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد 117 ووٹوں سے مسترد
لندن (مرزا نعیم الرحمن ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی 48 ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد 200 کے مقابلے میں 117 ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کے ممبران نے تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر برطانوی وقت کے مطابق چھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو دو گھنٹے تک جاری رہی جبکہ 9 بجے اس کا رزلٹ جاری کیا گیا جس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 200 ووٹ حاصل کیے ،انہیں اکثریت کے لئے 159 ووٹ درکار تھے ۔ان کے خلاف ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی۔برطانوی وزیراعظم نے قیاس آرائیوں سے زائد ووٹ حاصل کیے اور سیاسی پنڈتوں کو ششدر کر کے رکھ دیا۔