برطانوی وزیر عظم تھریسامے بچ گئیں ، پارٹی کی سربراہ ہی سے ہٹانے کی قرار داد بھاری اکثریت سے مسترد

برطانوی وزیر عظم تھریسامے بچ گئیں ، پارٹی کی سربراہ ہی سے ہٹانے کی قرار داد ...

لندن (مرزا نعیم الرحمان ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے 42 ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانیوالی طریقہ عدم اعتماد ناکام ہو گئی ،کنزرویٹو پارٹی کے200ارکان پارلیمینٹ نے عدم اعتماد کیخلاف اور 117 ارکان نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کے40 ممبران نے تھریسامے کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر برطانوی وقت کے مطابق چھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو دو گھنٹے تک جاری رہی جبکہ مقامی وقت کے مطابق 9 بجے اس کے رزلٹ کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 200 ووٹ حاصل کیے انہیں اکثریت کے لئے 159 ووٹ درکار تھے اب ان کے خلاف ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی برطانوی وزیراعظم نے قیاس آرائیوں سے زائد ووٹ حاصل کیے اور سیاسی پنڈتوں کو ششدر کر کے رکھ دیا ،اس عدم اعتماد کے بعد تھریسا مے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ برقرار رہیں گی۔

تھریسا مے

مزید : صفحہ اول