پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں رجسٹری کاؤنٹر زقائم کرنے کا اصولی فیصلہ

پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں رجسٹری کاؤنٹر زقائم کرنے کا اصولی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوار الحق نے لاہور ہائی کورٹ کے نئے علاقائی بنچوں کے قیام کے وکلاء کے مطالبہ کی روشنی میں پانچوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر رجسٹری کاؤنٹر زقائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے۔عدالت عالیہ کے رجسٹری کاؤنٹر ساہیوال،سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں قائم کئے جائیں گے ،جہاں متعلقہ سائلین اپیلیں اور درخواستیں دائر کرسکیں گے اور انہیں اس بابت لاہور یا عدالت عالیہ کے دیگر بنچوں میں نہیں جانا پڑے گا۔رجسٹری کاؤنٹرز میں اپیلیں اوردرخواستیں وصول کرنے کے بعد انہیں متعلقہ بنچ کو بھیج دیا جائے گا،اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین اور مذکورہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کے صدور کو مراسلہ بھیج دیاہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرزپررجسٹری کاؤنٹرز کے قیام کے حوالے سے آپ لوگوں کی 12دسمبر کی مشترکہ درخواست لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججوں کوپیش کی گئی ،یہ معاملہ ہائی کورٹ رولز اینڈ آرڈرزمیں ترمیم کا متقاضی ہے جس کے لئے ایک ہفتے کے اندرعدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیاہے۔
علاقائی بنچ

مزید :

صفحہ اول -