شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں اسمبلی اجلاس ختم ہونے تک توسیع

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں اسمبلی اجلاس ختم ہونے تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے آشیانہ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں اسمبلی کے اجلاس ختم ہونے تک توسیع کردی۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ شہباز شریف کوجیل واپس لا کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔احتساب عدالت کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دئیے جانیوالے رہداری ریمانڈ میں توسیع کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے درخواست دی گئی۔
راہداری ریمانڈ

مزید :

صفحہ اول -