ملک کی کامیابی اور ناکامی میں علماء کرام ، پیر اور حاکم کا اہم کردار ہے ، مولانا طیب طاہری
صوابی ( بیورورپورٹ )امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت مولانا محمد طیب طاہری نے جامعہ مسجد سین لار زیدہ میں ختم قر آن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی کامیابی اور ناکامی میں تین طبقوں یعنی علماء کرام ، پیر اور حاکم کا بڑا کر دار ہو تا ہے اگر کسی ملک کا حاکم علماء سے مشورے لیتا ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔اور جو علماء سے مشورے نہیں لیتے اور علماء کو اپنی مرضی سے استعمال کر تے ہیں تو ان کا انجام ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کے دروس کو مسجد و گھروں میں عام کریں قرآن کریم ایسا کتاب ہے نہ صرف معاشرے میں امن لا سکتا ہے بلکہ لوگوں کے اصلاح کا درس بھی دیتا ہے ۔ قرآن کے علاوہ اور کوئی کتاب اس طرح امن اور اصلاح نہیں لا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اشاعت التوحید والسنت بغیر کسی لالچ کے اللہ تعالی کے کلام کو گھر گھر پہنچا رہے ہیں ۔ آخر میں مولانا طیب نے اپنے ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی#