مردان ،بجلی چوروں کیخلاف قائم ٹاسک فورس کے ہاتھوں درجنوں چور گرفتار

مردان ،بجلی چوروں کیخلاف قائم ٹاسک فورس کے ہاتھوں درجنوں چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) بجلی چوروں کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس نے جگہ جگہ مشترکہ کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں دھر لئے ، ایک سرکاری سکول میں بھی ایک سال سے چوری کی بجلی استعمال ہورہی تھی ،ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس نے اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ خان، واپڈا کینٹ سب ڈویژن کے ایس ڈی اوعزیزاللہ اورہائیڈرو یونین کے چیئرمین محمد زبیرموسیٰ زئی کے ہمراہ علاقہ جات مسیتئی اورمہوڈھیری میں چھاپے مارے گئے جہاں سے 20کے لگ بھگ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے گئے گرفتار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے دریں اثناء کنڈا مافیا کے خلاف ایک الگ کاروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر سہیل خان کی قیادت علاقہ مایار میں ہوئی جہاں واپڈا ٹیم اورپولیس کی بھاری نفری نے درجنوں بجلی چوروں کو دھر لیا اس دوران گورنمنٹ پرائمری سکول مایار نمبر1ایک سال سے سکول میں ڈائریکٹ کنکشن لیکر چوری کی بجلی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ڈائریکٹ کنڈے اتار نے کے بعدسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔