ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کااچانک دورہ
پشاور( سٹا ف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پرنوتعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراداحمدخان نے کوہاٹ جیل کااچانک دورہ کیا جہاں وہ قیدیوں سے ملے اوران کے مسائل معلوم کئے۔اس موقع پر جیل حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مختلف بیرکس، جیل ہسپتال اورکیچن کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کی صورت حال کابھی جائزہ لیا ۔انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کوجیل مینول کے مطابق بہترخوراک اور علاج معالجے سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اورقیدیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں۔اسی طرح صفائی کابھی خاص خیال رکھا جائے تاکہ قیدی بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔