پولیو مہم کی کامیابی میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈالے ،ڈپٹی کمشنر دیر

پولیو مہم کی کامیابی میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈالے ،ڈپٹی کمشنر دیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنردیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ چار روزہ جاری پولیو مہم کی کامیابی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے واضح کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر پولیو مہم کے انتظامات اور پولیو قطرے پھیلانے کے معائنے کے موقع پر افسران اور میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع دیر لوئر کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام ادارے ، والدین ، علماء کرام اور سیاسی وسماجی شخصیات کو اپنا کردارادا کرناچائیے تاکہ اس موذی مرض سے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے اور اس مہلک بیماری کا خاتمہ بھی یقینی ہو جائے ۔انہوں نے پولیو قطرے پلانے کے لیئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔