عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیر اہتمام ڈرائنگ کے مقابلے

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیر اہتمام ڈرائنگ کے مقابلے

مردان(بیورورپورٹ )پختونخواہ کالج آف آرٹس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیراہتمام ڈرائنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے سٹل لائف مقابلوں کا عنوان تھا جس میں کالج کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اس موقع پر نعیم صافی سابق ڈائریکٹر وال سٹی پروجیکٹ پشاور تھے جب کہ کالج کے ڈائریکٹر فضل ستار درانی اسفندیار سنان ندا بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے مقابلوں کا دائرہ کار تمام یونیورسٹی تک بڑھانا چاہیے کیونکہ کالج کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو موقع فراہم کرنا ہوں گے جس سے آرٹ اینڈ کلچر اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر