مردان میں سی این جی سٹیشنز مختلف اوقات میں بند رکھنے کے احکامات

مردان میں سی این جی سٹیشنز مختلف اوقات میں بند رکھنے کے احکامات

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان نے تحصیل تخت بھائی کے باشندگان کی گھریلو استعمال کیلئے گیس کی کم فراہمی کی شکایت پر تحصیل تخت بھائی کی تمام سی این جی سٹیشنز کو صبح 5بجے تا صبح 8بجے اور شام 5بجے تا رات 9بجے تک بند رکھنے کے احکامات جاری کرکے عرصہ ایک ماہ کیلئے دفعہ 144ضابطہ فوجداری نافذ کیا ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر