تیمرگرہ ،جعلی پانی بنانے والی فیکٹری کا کسی کو خبر نہ ہونا کئی سوالات جنم لے رہا ہے
تیمرگرہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )لوئر دیرکے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پانی کے غیر قانونی کارخانے کا کسی خبر نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے فیکٹری کب سے پانی بنارہا ہے کیا محکمہ سینٹری اینڈ فوڈ کو اس کارخانے کے متعلق پہلے سے علم تھا مگر کاروائی صرف سیل کرنے تک کیوں محدود رکھا گیاہے؟کیا محکمہ کے پاس اس غیر قانونی پانی کے مارکیٹوں میں پہنچنے کی خبر نہیں تھی؟ کیا محکمہ فوڈ بازاروں کے مارکیٹیوں میں پھیلائی جانے والی پانی کے متعلق تحقیقات نہیں کرتے ؟کیا محکمہ فوڈکو اس غیر قانونی کارخانے تک رسائی میں کونسی رکاوٹوں کا سامنا رہا ؟اس تمام سولات کا جواب محکمہ فوڈ والوں کیساتھ کس طرح ہے یہ ان کے افیسران تحقیقات کے دوران بہتر بتا سکتے ہیں