پولیس فورس دہشتگردی کیخلاف ہر مقابلہ کیلئے تیارہے، محمدعلی خان

پولیس فورس دہشتگردی کیخلاف ہر مقابلہ کیلئے تیارہے، محمدعلی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نے کہاکہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف ہر مقابلے کے لئے تیارہے ،عوام مشکوک افراد پر نظررکھیں یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہاکہ پولیس نہ صرف عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں بلکہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور ان کی لازوال قربانیوں تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے بتایاکہ یہ ایک قبیح رسم ہے جس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مردان ریجن کے چاروں اضلاع مردان ،صوابی ،نوشہرہ اور چارسدہ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 338مقدمات درج کرکے 543ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے جن کے قبضے سے 119مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ڈی آئی جی نے مزید کہاکہ تھانوں کو سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے جبکہ شریف شہریوں کو عزت سے پیش آنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں