صوابی ،پیٹرول پمپ مالک سے رقم چھیننے والے گروہ کا رکن

صوابی ،پیٹرول پمپ مالک سے رقم چھیننے والے گروہ کا رکن

صوابی( بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس نے گن پوائنٹ پر پیٹرول پمپ کے مالک سے لاکھوں روپے لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ دیگر چار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سولہ نومبر کو گوہر علی نے معمول کے مطابق اپنے پیٹرول پمپ سے پیسے لے کر بینک میں جمع کرنے کے لئے چھوٹا لاہور کے ایک بینک کو موٹر کار میں جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم رہزنوں نے اپنی موٹر کار ان کے کار کے آگے کر کے روکنے پر مجبور کیا۔ اور گوہر علی سے کار میں موجود مبلغ دس لاکھ روپے کے علاوہ بینک چیک بک گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔ جب کہ مزاحمت پر رہزنوں نے ان پر فائرنگ بھی کی جس سے گوہر علی معجزانہ طور پر بچ گئے تھے ڈی پی او صوابی نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور اقبال خان ، ایس ایچ او جواد خان ،تفتیشی آفیسر ہدایت الرحمن خان،سب انسپکٹر شہنشاہ خان،اے ایس آئی زاہد خان اور اے ایس آئی عامر علی پر ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید خطوط پر اس کیس کو ٹریس کر کے سر غنہ تلاوت ولد کوثر سکنہ پبی ضلع نوشہرہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اپنے حصے کے آڑھائی لاکھ روپے بر آمد کر لی۔ انہوں نے دیگر تین رہزن ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جس پر پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے#

مزید : پشاورصفحہ آخر