پنجاب حکومت کا تقرر نامہ کے بغیر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی کا فیصلہ احسن اقدام ہے

پنجاب حکومت کا تقرر نامہ کے بغیر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی کا فیصلہ احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمت پر تقررنامہ دیئے بغیر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی لگا دی پنجاب حکومت کا یہ ایک احسن اقدام ہے،متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال نے پنجاب حکومت کی حالیہ لیبر پالیسی جس میں ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل سیکیورٹی کا علاج جاری رکھنے اور تقررنامہ دیئے بغیر گھریلو ملازمت پر پابندی لگادی ہے، کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے یہ تاریخ ساز اقدام اٹھایا ہے جسے ملک بھر کے محنت کش قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت بھی اس طرح کی قانون سازی کرے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں میں کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے جو 16200/- روپے ہے۔ مگر خیبر پختونخوا کی حکومت نے پچھلے بجٹ میں اس اہم مسئلے کو صوبائی تاریخ میں پہلی بار مزدوروں کو نظرانداز کیا ہے اور کم از کم اجرت میں اضافہ نہیں کیا۔ حکومت فوری طور پر اس اہم مسئلے پر توجہ دے اور کم از کم اجرت میں اضافہ کرے۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا قبلہ بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ادارہ اب مزدوروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مزدوروں کو نئی نئی مشکلات سے دوچار کر رہا ہے اور مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔