بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد

بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) بجلی چوری اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے چیف پیسکو کی ہدایات پر شہر بھر میں کھلی کچہریوں کی انعقاد کا سلسلہ شر وع کر دیا گیا ہے جسمیں صارفین میٹر کی ریڈنگ سمیت دیگر اہم مسائل ذمہ داران کے سامنے لاتے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ایس ای شوکت اللہ کی ہدایات پر ایکسین اجمل خان اور ایس ڈی او پیسکو لالہ سب ڈویژن قاضی فہیم اور لائن سپرنٹنڈنٹ ساجدالدین کی زیر نگرانی پشاور کے نواحی گاوں تمبر پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی اس موقع پر سارفین نے پیسکو اہلکاروں کے سامنے مسائل اپنے پیش کئے جس پر پیسکو اہلکاروں نے انکی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ گاوں تمبر پورہ میں رضا کارانہ طور پر 40سے زائد غیر قانونی کنکشن اتار دئے اور انکی جگہ قانونی میٹر انسٹال کر دئے اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او قاضی فہیم نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بجلی چوری کرنے کی روایات کو ختم کر دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بل نادہند گان سے فوری طور پر اپنے بقایا جات ادا کرے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے پیسکواہلکاروں کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔