حکومت پنجاب کااپریل19ء تک اورنج لائن ٹرین چلانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کااپریل19ء تک اورنج لائن ٹرین چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیا،ہر صورت اپریل 2019 تک اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ون ٹو ون ملاقاتیں ہوئیں۔ ا ر ا کین نے اپنے اپنے حلقے کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلی نے اراکین کو اپریل تک فنڈز نہ مانگنے کی درخواست کی۔ و زیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا عدالتی حکم کے باعث اپریل تک ہر صورت اورنج لائن ٹرین چلانی ہے، اورنج لائن کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ارا کین کو انکے حلقہ جاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کا اراکین کو یقین دہانی دلاتے ہوئے کہنا تھا وہ دیگر علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، مایوس نہیں کریں گے۔
اورنج لائن ٹرین