ڈاکٹر بہاؤالدین کاختم نبوتؐ پر 76 جلدوں کاانسائیکلوپیڈیامرتب
لاہور (خصوصی رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر بہاؤ الدین نے 76 جلدوں پر مشتمل ختم نبوت پر مشتمل ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف س لکھا جائے گا۔ بدھ کے روز مرکز اہل حدیث راوی روڈ پر ان کی طرف سے موصول ہونے والی تحریک ختم نبوت کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاؤالدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوت اور رد قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف ہیں۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ختم نبوت کے اس انسائیکلوپیڈیا کو ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنائے۔
انسائیکلوپیڈیا