نقش گل کی اہلیہ انتقال کرگئیں
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نقش گل کی اہلیہ انتقال کرگئیں ، مرحومہ کو بدھ کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان کوکر بابا میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحومہ شاہ خالد ، شاہ فیصل ، شاہ فواد کی والدہ تھی جبکہ ہمیش گل کی بھابھی تھی ۔مرحومہ کے نما ز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، وکلاء ، صحافیوں ،ڈاکٹروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ فکرسے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی سول کالونی الپوری میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ میڈیا سنٹر میں بھی دعا کی گئی۔