اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کا مختلف پٹوارخانوں کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کا مختلف پٹوارخانوں کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹا ف رپورٹر)کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے ریونیو ریکارڈ ،پٹوار رجسٹرزاور روزنامچے چیک کئے۔ انہوں نے اس موقع پربعض خامیاں نوٹ کیں جنہیں فوری طور پردور کرنے کیاحکم دیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کے تمام پٹواریوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پٹوارخانوں میں عوام کو ہر قسم کی مطلوبہ سہولیات فراہم کریں اور ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ریکوری پر بھی خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے زیر التواء انتقالات فوری طور پر جبکہ نئے انتقالات مقررہ ڈیڈلائن میں نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔ عبدالرحمن کاکہنا تھا کہ انہیں پٹوار خانوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں آنی چاہئے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی