چارسدہ ،دوسہرہ کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

چارسدہ ،دوسہرہ کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)چارسدہ کے علاقہ دوسہر ہ کے رہائشیوں نے گزشتہ دو مہینوں سے گیس کی ترسیل بند ہونے کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر سو ئی گیس اور متعلقہ حکام کے خلاف مختلف نعرے درج تھے مظا ہر ے کی قیادت جنرل کونسلر فردوس خان اور د یگر کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو مہینوں سے ویلج کونسل دوسہرہ کی گیس سپلا ئی مکمل طور پر بند ہے جس کے حوالے سے علاقے مکینوں نے کئی بار گیس حکام کو درخواستیں بھی دی لیکن ان کی طرف سے کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ہے۔انہوں نے کہاکہ باقاعدگی سے بل ادئیگی کررہے ہیں لیکن گیس معطل ہونے سے ہمارے گھروں میں چولھے بند پڑے ہو ئے ہیں اورعلاقے مکین لکڑ یاں لا نے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ اگر قانونی طور پر کیا جا تا ہے تو ٹھیک ہے مگرحکام ہمیں مجبور کر ر ہے ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان اور جی ایم ارباب ثاقب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسئلے کا حل قانونی طور پر نکالا جا ئے بصورت د یگر اہلیان علاقہ گیس حکام کے سراپا احتجاج کر کے چارسدہ کے تمام سڑکوں کو بلا ک کر ینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر