حکومت مدت پوری کریگی،مڈٹرم انتخابات نہیں ہونگے،گورنر پنجاب
لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی۔ حکومت کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں گذشتہ 20سال سے بلاتفریق و بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں۔ بیرون ممالک بنکوں میں پڑی لوٹی ہوئی ملکی دولت کو ہر صورت پاکستان لایا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
گورنر پنجاب