5افسران کے تبادلے منسوخ،5 کی پوسٹنگ ٹرانسفر کے احکا ما ت جاری
لاہور( نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے کے احکامات منسوخ کرنے سمیت 10 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکا ما ت جاری کر دیئے ۔ تقرری کے منتظر طارق محمود کو پنجاب سے ریلیو کر کے تین سال کیلئے ڈائریکٹر حج جدہ تعینات کرنے کیلئے اْن کی خدمات وفاقی وزارت حج و مذہبی اْمور کے سپرد کی گئیں جبکہ تقرری کے منتظر محمد ذوالقرنین کو ڈائریکٹر ( ایڈمن ) پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شہزاد انڈر ٹرانسفر سیکشن آفیسر محکمہ زراعت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور تعینات کیا گیا ہے جبکہ فخر الاسلام ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ محمد فا ر و ق اکمل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی کا اضافی چارج واپس دیدیا گیا ہے۔ تنویر یزدان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنا نس اینڈ پلاننگ ملتان کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امجد شعیب خان ترین ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ر یجن کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ محمد افضل ناصر خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور کو ٹرانسفر کر کے آن پے سکیل پر امجد شعیب خان ترین کی جگہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن تعینات کر نے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ تقرری کی منتظر آسیہ گْل کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی کے اضافی چارج سے ریلیو کر دیا گیا ہے ۔
تقرر تبادلے