سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ، نوید قمر

سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ، نوید قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے ،گرفتاریاں جاری رہیں تو اجلاس اڈیالہ جیل میں نہ بلانا پڑ ے، بدھ کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پروڈکشن آرڈر اس کا حق ہے، سعد رفیق کو موقع دیا جائے کہ وہ ایوان میں صورت حال سے آگاہ کریں۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے اپنی غیر جانبداری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو روبوٹ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کردار صرف کٹھ پتلی کا ہے ،آصف زرداری نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا اور نہ ہی تھکے گا۔
رہنما پیپلز پارٹی