کوئین میری کالج لاہورکا سالانہ سپورٹس ڈے
کوئین میری کالج لاہور میں 110ویں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا جس میں بیگم گورنر پنجاب چودھری سرور نے بطور مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم کے ہمراہ شرکت کی اور کیک کاٹا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔ سکول و کالج کی طالبات نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں کالج کی غیر نصابی اور سالانہ کارکردگی میں شاندار کامیابی پر خاص طور پر روشنی ڈالی گئی۔
***