شریف برادران کی ملاقات،اپوزیشن سے ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر مشاورت

شریف برادران کی ملاقات،اپوزیشن سے ملکر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر مشاورت

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف کی چھوٹے بھائی شہباز شریف سے منسٹرز انکلیو میں ملاقات، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسابق وزیر اعظم نواز شریف ساڑھے 9 بجے منسٹر انکلیو ’’سب جیل ‘‘ پہنچے جہاں شہباز شریف نے بھائی کا استقبال کیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور ، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اورزیر سماعت نیب مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شریف خاندان اور خواجہ برادران کیخلاف مقدمات، حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر گفتگو ہوئی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی ملاقات اور پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق نواز شریف کو اعتماد میں لیا ۔

شریف برادران / ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول