شہباز شریف چیئرمین پی اے سی کیلئے قابل قبول نہیں، نعیم الحق

شہباز شریف چیئرمین پی اے سی کیلئے قابل قبول نہیں، نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام چئیرمین پبلک اکا ؤنٹ کمیٹی کیلئے قابل قبول نہیں،نواز اور شہباز شریف سے گزارش ہے کہ وہ جلد فیصلہ کریں، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کا نام جلد فائنل کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ جس شخص پر مقدمات ہوں اس کو چئیرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے، اپوزیشن میں کئی ایسے ارکان موجود ہیں جو اس عہدے کیلئے موزوں ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ چئیرمین پی اے سی کی عدم تقرری کے باعث 30سے زائد قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہیں پا رہیں۔