نیب نے غیر جانبداری کے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

نیب نے غیر جانبداری کے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے اپنی غیر جانبداری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو روبوٹ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چار آمروں کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کردار صرف کٹھ پتلی کا ہے، آصف زرداری نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا اور نہ ہی تھکے گا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے اتنا ڈر ۔پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول