تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ، راجہ ریاض پارٹی سے ناراض ، پارلیماونی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے مستعفی

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ، راجہ ریاض پارٹی سے ناراض ، پارلیماونی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا،راجہ ریاض نے استعفیٰ وزیراعظم کوبھجوادیا ۔ استعفے کے متن میں راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اور سینئروزیر رہ چکا ہوں لہٰذایہ عہدہ میرے شایان شان نہیں،اس لئے عہدے پرذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا جبکہ بطور رکن قومی اسمبلی کام جاری رکھوں گا گا،راجا ریا ض کا موقف ہے کہ مرکزمیں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتمادمیں نہیں لیاگیا،پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی۔
راجہ ریاض/استعفیٰ