سو دنو ں میں عوام کو مایوسی ، مہنگائی اور روپے کی بے قدری کے سوا کچھ نہیں ملا : سراج الحق

سو دنو ں میں عوام کو مایوسی ، مہنگائی اور روپے کی بے قدری کے سوا کچھ نہیں ملا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی سودنوں میں عوام کو مایوسی ،مہنگائی اور روپے کی قد ری کے سوا کچھ نہیں دیا ،انتخابات سے پہلے بلند وبالانگ دعوے اب حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس گئے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے لوئیر دیر میں اپنے ابائی علاقہ جندول مسکینی میں گزشتہ ایک عرصہ سے اہلیان کاکس اور شینو بانڈہ کے درمیان تنازعے کے حل کء لے منعقدہ گرینڈ مصالحتی جرگہ سے خطاب او ر بعدازاں میڈیاسے گفتگو میں کیا ،تقریب سے سا بق ایم پی اے اعزازالملک افکاری،ملک احمد شاہ ،تحصیل امیر صاحبزادہ نجم اللہ ،حاجی محمد شاہ ،مولانا گل زمین اور تحصیل ناظم ہمایون خان نے بھی خطاب کیا ،اپنے خطاب میں سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ موجودہ عد التی نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہو چکا ہے ،مقامی مشران اور عمایدین کی جانب سے جرگوں کے ذر یعے تنازعات کا حل اور مصالحت کی کو ششیں خوش آیند ہے، انہوں نے کہ شراب پر پابندی حوالے سے ترمیمی بل کو مستر د کر نا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے لئے باعث شرم اور عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے شراب کے کاروبار کی سرپرستی اور اقلیتوں کے نام پر خریدو فروخت کاسلسلہ بندکیا جا ئے ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی سو د نوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا تبدیلی صر ف ڈالر کے اڑان ،روپے کی بے قد ری اور مسلسل مہنگا ئی تک محدود ہے ،عام آدمی کی ذند گی شدید متاثر ہور ہی ہیں اور قوم کی مصیبتوں میں اضا فہ ہوانہوں نے کہا کہ حکومتی کار کردگی کا اصل پیمانہ عوام کے پاس ہے،9گھنٹوں کے طویل کا بینہ اجلاس کے بعد تمام وزراء کو خود ہی پاس قرار د ینا مضحکہ خیز ہے ۔