جسٹس شاہد وحید کی تین اسسٹنٹ رجسٹرار کو نوکری پر مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت سے معذرت
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تین اسسٹنٹ رجسٹراروں کو نوکری پر مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پرسماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواستیں سماعت کے لئے جسٹس شاہد بلال حسن کو بھجوا دیا۔ جسٹس شاہد وحید نے قاری حسن رضا اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سپیشل کوٹہ پر بھرتی ہوئے اور ایمانداری سے فراہض سرانجام دے رہے ہیں ،وکیل نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو ریگولر نہیں کیا جا رہا۔
معذرت