احد چیمہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ عارف بٹ کی نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق چیف انجینئرعارف مجید بٹ نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتاری کے بعد وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروایا، عارف مجید بٹ نے درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ چیئرمین نیب درخواست گزار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی منظوری دے چکے ہیں تاہم وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں نام شامل کررکھا ہے،عدالت نیب کو پاسپورٹ ریلیز کرنے کا حکم دے اور وزارت داخلہ کو درخواست گزار کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
احد چیمہ