صاف پانی کرپشن ریفرنس ،انجینئرقمر الاسلام کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے راہنما انجینئرقمر الاسلام کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 19 دسمبر پر ملتوی کر دی ۔ انجینئر قمر الاسلام کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں ڈی جی نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔