سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر زمان کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد وحید نے بھکر کے وقار حسن کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر عبدالستار کو اپٹومیٹری کی پوسٹ پر بھرتی کر لیا گیا جبکہ عبدالستار اس پوسٹ پر تقرری کا اہل نہ تھا عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے سیکرٹری صحت پنجاب کو بھجوائی تھی تاہم عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

نوٹس

مزید :

علاقائی -