قتل کے مقدمے میں عمر قید اور سزائے موت پانیوالے 8 ملزم بری

قتل کے مقدمے میں عمر قید اور سزائے موت پانیوالے 8 ملزم بری

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید اور سزائے موت کے 8 ملزموں کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔جسٹس چودھری مشتاق اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رجب علی،نیاز حسین،عارف حسین،سجاول اوراعجاز حسین سمیت8ملزموں کی اپیلوں پر سماعت کی ،ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ عارف گوندل نے دلائل دئیے کہ ملزمان پر بھکر میں 8افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے ،اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور سزائے موت کا حکم دیا اپیل کنندہ کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ قتل کے مقدمہ میں ملزمان کا راضی نامہ ہو چکا ہے اور قتل کے مقدمات میں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی ، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی