ڈیلرز برادری کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکسز کی واپسی کیلئے جدوجہد کی،میجر رفیق حسرت

ڈیلرز برادری کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکسز کی واپسی کیلئے جدوجہد کی،میجر رفیق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) میں نے تین سال تک اخلاص کے ساتھ ڈیلرز برادری کے حقوق کے تحفظ اور ٹیکسز کی واپسی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ پروفیشنل گروپ نے گزشتہ تین سال میں جتنے کام کروائے ہیں اتنے ایسوسی ایشن کے قیام سے اب تک نہیں ہوئے۔پروفیشنل گروپ15دسمبر کے انتخاب میں کامیابی کے بعد اپنے تسلسل کو جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیشنل گروپ کے چیئرمین میجر رفیق حسرت نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل گروپ کا اعزاز ہے اس نے ایسوسی ایشن کا علیحدہ دفتر بنایا۔ اے جی ایم کا انعقاد اور10مرلہ آڈٹ سب سے بڑے ٹورنامنٹ اور سیمینار کروانا اور برادری کو غمی خوشی کی بروقت اطلاع پہچانا منفرد اعزاز ہے۔ ڈاکٹر خالد چودھری نے بطور سیکرٹری جو تاریخی خدمات انجام دی ہیں، صدر بن کر جاری رکھیں گے۔
میجر رفیق حسرت

مزید :

صفحہ آخر -