ڈیفنس ڈگری کالج فار بوائزمیں پولنگ صبح 9تا 3بجے تک ہو گی، راشد خان

ڈیفنس ڈگری کالج فار بوائزمیں پولنگ صبح 9تا 3بجے تک ہو گی، راشد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) چےئرمین الیکشن کمیٹی ڈی ایچ اے لاہور راشد خان نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہورکے 15دسمبر کو ہونے والے الیکشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس ڈگری کالج فار بوائزڈی ایچ اے فیز2 میں پولنگ صبح 9بجے سے 3بجے سہ پہرتک ہو گی ،ہر گروپ 2پولنگ ایجنٹ دے سکے گا،امیدواران کیمپ بھی کالج کے اندر لگا سکیں گے،ووٹرDHAکا کارڈ دکھا کر ووٹ ڈال سکے گا،موبائل فون پر پابندی ہو گی،کارڈ نہ ہونے کی صورت میں DHAمیں جمع کرائے گئے چالان کی اصل رسیداور شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا ،راشد خان نے بتایا کہ ڈیلرز کے انتخاب کے موقع پر DHAنے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ضرورت پڑی تو پولیس بلا سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن ووٹرز سے درخواست کرتا ہے ان کے اپنے الیکشن ہیں پُر امن انعقاد کے لیے تعاون کریں،ایک دوسرے کا احترام کریں،نعرے بازی ،جلسے،جلوس اور اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
راشد خان

مزید :

صفحہ آخر -