وزیراعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہفتہ کو پھر طلب کرلیا
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چھ وزارتوں کی رہ جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہفتہ کو دن 11بجے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چھ وزارتوں کی رہ جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اس سے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے 26وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا اب مزید چھ وفاقی وزراء عمران خان کو اپنی وزارتوں سے متعلق بریفنگ دینگے
وفاقی کابینہ