چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے وفاقی وزیر توانائی ڈویژن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ دریں اثناء بیلا روس کے سفیر اے ار مالووک نے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ان سے ملاقات کی ۔ علاوہ ازیں صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی ۔

مزید : صفحہ آخر