ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور (کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر عباس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 3لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات ، ہڈیارہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر شاہد اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سجاد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 25 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ریس کورس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وقاص اور فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،گلشن راوی کے علاقے ڈاکو ؤں نے اسداور فیملی سے2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عمر اور فیملی سے 1 لاکھ 35ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ریاض سے 60ہزار اور موبائل فون۔گڑھی شاہوسے بلال سے 45 ہزار نقدی اور موبائل فون،جنوبی چھاونی سے فاروق سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار نقدی اور موبائل فون، گجرپورہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد سے 15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گلشن اقبال اور غازی آباد سے گاڑیاں،رنگ محل،نواں کوٹ اور ٹاون شپ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔